رواں سال اب تک خسرہ سے اموات کی تعداد 102 ہوگئی،سندھ سرفہرست

اسلام آباد(آئی این پی )رواں سال ملک بھر میں اب تک خسرہ سے اموات کی تعداد 102 ہوگئی ۔وفاقی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق اب تک ملک بھر میں خسرہ کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں رپورٹ ہوئیں۔سندھ میں اس مرض سے اب تک 53 اموات ہوچکی ہیں۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں 27، پنجاب میں 15 اور بلوچستان میں 7 اموات ہوئیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں رواں سال خسرہ کے 11 ہزار 192 مشبتہ کیسز سامنے آئے جن میں سے 2 ہزار 126 مثبت ثابت ہوئے۔سندھ میں رواں سال خسرہ کے 7 ہزار 105 مشتبہ کیسز میں سے 2 ہزار 280 مثبت ہیں