ایل ڈی اے کے شعبہ ٹا ئون پلاننگ نے 1500 سے زائد املاک کے خلاف کارروائی کی
لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے کے شعبہ ٹا ئون پلاننگ کی ایک ماہ کے دوران 1500 سے زائد املاک کے خلاف کارروائی، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی کمرشلائزیشن پر کاروائی کی گئی،رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک دو ارب 62 کروڑ 3 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، شعبہ ٹا ئون پلاننگ زون فائیو نے 15 کروڑ 10 لاکھ جبکہ زون سیون نے سات کروڑ بیس لاکھ روپے کی ریکوری کی، شعبہ ٹا ئون پلاننگ کی طرف سے کی گئی ریکوری رپورٹ ڈی جی ایل ڈی اے کو پیش کر دی گئی۔