5 اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئیں،گاڑی چوری کی وارداتوں میں سٹی ڈویڑن 76 مقدمات کے ساتھ سر فہرست
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتیں بھی کم نہ ہو سکیں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 5 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں ،مختلف علاقوں سے 4 ماہ کے دوران 317 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے ذرائع پولیس ریکارڈکے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویڑن سے 3، کینٹ ڈویڑن سے 2 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں،کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویڑن 76 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویڑن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 64 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 52 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویڑن سے 44، 44 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، کینٹ ڈویڑن میں کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 37 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں