لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں گھریلو ناچاکی پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سکول ٹیچر خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ انسپکٹر اختر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو واردات کے بعد فرار ہو گیا تھاایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔