پولیس مقابلے،3ملزم مارے گئے

پولیس گرفتار ملزم وکیل گوگی کو ساتھی کی گرفتاری کیلئے لے جا رہی تھی حمزہ پینڈو نے فائرنگ کردی 
سی سی ڈی، اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کا خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن ، 2ملزم ہلاک ہوگئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی اقبال ٹائون اور سی سی ڈی اقبال ٹائون اے وی ایل ایس کے درمیان پولیس مقابلوں میں 3ملزمان ہلاک ہوگئے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی اقبال ٹاون کا بند روڈ پر اشتہاری ملزموں سے مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا ، ملزم وکیل گوگی نے ساتھی حمزہ پینڈا کے ساتھ مل کر درجنوں سنگین وارداتیں کیں پولیس گرفتار ملزم وکیل گوگی کو ساتھی حمزہ کی گرفتاری کے لیے ساتھ لے جارہی تھی کہ اس دوران ملزم حمزہ نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی زیرحراست ملزم وکیل گوگی نے موقع پاکر بھاگنے کی کوشش کی فرار ہونیکی کوشش میں وکیل گوگی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیاتھانہ سی سی ڈی اقبال ٹاون میں تمام تر کارروائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ سمیت 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے سی سی ڈی، اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کا خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزمان وقاص اور زوہیب ہلاک ہو گئے ملزمان پولیس کو لاہورسمیت پنجاب بھر میں وہیکلز چھیننے اور چوری ڈکیتی نقب زنی سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھیڈی ایس پی سی سی ڈی اے وی ایل ایس قمر ساجد کے مطابق اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شاہدرہ ٹاون کی حدود میں ناکہ برائے چیکنگ لگا رکھا تھاملزمان نے پولیس پارٹی کو ناکہ پر دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلے کے دوران ملزمان زوہیب اور وقاص موقع پر ہلاک ہو گئے ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا