سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، احتجاج کے باعث آئل ٹینکرز کی ترسیل متاثر

سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، احتجاج کے باعث آئل ٹینکرز کی ترسیل متاثر

کراچی: وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے، جس سے سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر میں جاری احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنس گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اندرون سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔او سی اے سی نے سندھ کے چیف سیکرٹری کو خط ارسال کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔