اوگرا نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں فیول کی قلت کی کوئی صورتحال موجود نہیں ہے، اور درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں معمولی تاخیر ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں آ چکی ہے، اور پی ایس او کا ڈیزل جہاز اور وافی کا پیٹرول جہاز کلیئر ہو چکا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں فیول کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں حسبِ معمول جاری ہیں۔