وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے حوالے سے ہے جنہوں نے عندیہ دیا ہے کہ عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حتمی فیصلہ آج عالمی آئل مارکیٹ کے بند ہونے کے بعد کیا جائے گا، کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلیوں اور حالیہ مذاکرات کے مثبت اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین تک ریلیف پہنچانے پر کام جاری ہے۔علی پرویز ملک کے مطابق، شام 4 بجے کے بعد عالمی مارکیٹ کے بند ہونے کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی تعین کیا جائے گا۔ اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور مزید کمی کے امکانات بھی موجود ہیں، جس کے نتیجے میں حکومت آج پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ عالمی رجحانات کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو براہِ راست مالی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔