اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ، 11شوخے حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمودو نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے9 پستول 2رائفلیں درجنوں گولیاں اورمیگزینز برآمد کئے گئیگرفتار ملزمان حسیب، حمزہ، سبحان، شاہد اوردیگر کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاڈولفن سکواڈ شہریوں کے زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ڈولفن سکواڈ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شہر کا امن و امان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔