ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش ، ملزم حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئیسنیپ چیکنگ کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت حمزہ ساجد کے نام سے ہوئی ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 12 بور و گولیاں برآمد کر لی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اسلحہ کی نمائش۔ہوائی فائرنگ۔ناجائز اسلحہ پر پابندی عائد ہے