لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سر عام ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والا ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سر عام ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والا ملزم احسان الہی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم احسان الٰہی سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کر لی گئی گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، شو اف ویپن، نا جائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،