ملزموں کے قبضے سے دو آٹومیٹک رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایت پر ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں۔چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا ایس آئی بشارت علی نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سرِ عام ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فہد اور مقصود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزموں کے قبضے سے دو آٹومیٹک رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے چوکی انچارج بشارت علی اور پولیس ٹیم کی فوری اور مؤثر کارروائی پر شاباش بھی دی۔ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔