قصور وار ثابت ہونے والوں کو حوالات میں بنداور مقدمہ درج کرنے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کی جانب سے لین دین، مالی فراڈ، جھگڑوں سمیت متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ انصاف کے بروقت فراہمی کیلئے شہریوں کے سامنے براہِ راست متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی ا?ئی جی ا?پریشنزنے مدرسے کیلئے وقف املاک کے دعوے داروں کی جانب سے قر آن ٹیچر پر تشدد کے معاملہ پر اے ایس پی رائیونڈ کو رپورٹ پیش کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفت میں لانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح سنگین نوعیت کے الزامات پر ایس پیز ماڈل ٹاو?ن اورسول لائنز ڈویڑن کو انکوائری مارک کرتے ہوئے خاتون افسر کی موجودگی میں شکایات سننے اور حقائق پر کارروائی کا حکم دیا۔ فیصل کامران نے پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات پر ایس پیز کینٹ، اقبال ٹاون اور اے ایس پی رائیونڈ کو انکوائری مارک کرتے ہوئے قصور وار ثابت ہونے والوں کو حوالات میں بنداور مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لین دین کے معاملات پر ایس ایچ اوز شفیق ا?باد، شالیمار، ہربنس پورہ کو پڑتال کے بعد مقدمہ درج کرنے کے بھی احکامات صادر کئے۔ فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جرائم کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کی دادرسی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔