لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے سیکورٹی چیلنجز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل بآسانی حل کرنے کیلئے کی ایک ہی دن اپنے دفتر اور مسجد حزب الاحناف لوئر مال میں کھلی کچہریاں لگائیں۔ بزرگ،خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے شہریوں کی موجودگی میں بذریعہ فون افسران سے خود حقائق جانے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈویڑنز کی سطح پر نماز جمعہ کے بعد مساجد میں باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز عوامی مسائل کے حل کیلئے مقررہ اوقات کار میں دفاتر وتھانوں میں موجود ررہتے ہیں۔فیصل کامران نے کہا کہ درخواستوں پر کاروائی یقینی بنانے کے لیے فیڈ بیک سیل قائم کیا گیا ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور شہریوں کے مسائل اْنکے گھروں کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔