ڈی آئی جی فیصل کامران کی کھلی کچہری،مسائل سنے

 مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے شہری کی جانب سے 6 لاکھ روپے کی رقم 16 لاکھ سود دینے کے بعد بھی پوری نہ ہونے اور الزام علیہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کی درخواست پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو رقم ادائیگی کے دستاویزات دیکھ کر تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفترمیں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ فیصل کامران نے شہریوں کی شکایات سنیں اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ گٹکا فروشوں کے خلاف بھی شہری کھلی کچہری میں پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کی شکایت پرغیر قانونی عمل میں ملوث گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاو?ن کا حکم دے دیا۔ اسی طرح تشدد و دھمکیوں کی شکایت پرایس ایچ اوز غازی آباد، ڈیفنس، مانگامنڈی، شاہدرہ،گجر پورہ اور ایس ایچ او ہربنس پورہ کو کاروائی کا حکم دیا گیا۔فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی داماد کے خلاف تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او ساندہ کو خاتون افسر کی موجودگی میں سننے اور بعد از تصدیق فوری کارروائی کا حکم دیا۔ فراڈ کی شکایات پر ایس ایچ اوز شادباغ، اسلام پورہ، گجر پورہ،شمالی چھاو?نی،سندر اورایس ایچ او رائیونڈ کو انکوائریاں مارک کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جرائم کا انسداداور انصا ف کی فراہمی لاہور پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایاجارہاہے۔ شہری مکمل بھروسے اور اعتماد کے ساتھ شکایات لائیں، فوری ایکشن ہو گا۔