اے این ایف کی کارروائیوں میں تین ملزمان کوگرفتار کرکے 11سوکلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف5 کارروائیوں میں 3 ملزمان کوگرفتار کرکے37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لئے۔ماشخیل بارڈر بلوچستان کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ مچھر کالونی کراچی میں ملزم سے 60.3 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ بلوچستان میں چمن کے علاقے میں چھپائی گئی 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔