میاں عباس نماز عشا ادا کر کے ڈیرے پر جارہے تھے، موقع پر دم توڑ گئے، علاقے میں خوف و ہراس
منچن اباد ( خصوصی رپورٹ )منچن آباد کے نواحی گاوں لالہ امر سنگھ میں زمیندار دیرینہ دشمنی پر قتل ،تھانہ میکلوڈ گنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق دیرینہ دشمنی پر علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت میاں عباس ماچھی کو رات گئے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا میاں عباس نماز عشا ادا کر کے اپنے ڈیرے پر جارہے تھے کی 3 ملزموں ندیم شہباز دارے کاوٹو ? اعجاز اور افتخار عرف کھاری نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے میاں عباس کو 3 فائر لگے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کی بھاری ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور مقتول کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے لیے بہاولنگر ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دی ڈی پی او بہاولنگر حافظ کامران اصغر نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدیں جنہوں نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔