دیرینہ دشمنی والے دو بڑے خاندانوں میں صلح ہوگئی

 دلاور اور رفاقت گروپ میں کئی سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی
دونوں خاندانوں کی دشمنی کے سبب 10 افراد جانیں گنوا چکے ہیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دیرینہ دشمنی والے دو بڑے خاندانوں میں صلح ہوگئی،دلاور اور رفاقت گروپ میں میں کئی سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی۔دونوں خاندانوں کی دشمنی کے سبب 10 افراد قتل ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دلاور اور رفاقت گروپ میں گزشہ کئی سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی ،2019 میں دشمنی کے باعث ایک فیملی کے پانچ افراد ایک کی روز قتل ہوئے جبکہ مجموعی طور پر مختلف واقعات میں دس افراد قتل ہوچکے تھے۔ڈیال گاؤں کے رہائشی دونوں خاندانوں میں چوہدری اصغر اور قیصر عزیز نے صلح کروائی۔صلح میں دونوں گروپوں اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور صلح کے عمل کو خوش آئند قرار دیا،معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ صلح اور امن اچھی چیز ہے،دشمنی میں کسی کا فائدہ نہیں سب کا نقصان ہے دونوں گروپوں نے اپنے پیاروں کی جانوں سے ہاتھ دھویا۔