فیصل آباد:دیرینہ دشمنی پرنوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

طارق وغیرہ ولید کو گولیاں مار کر فرار ہوگئے‘زخمی ہسپتال میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا
 فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادپرانی دشمنی پر مسلح افرادنے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی‘تھانہ صدر کے علاقہ225رب میں22سالہ نوجوان ولیدولد شاہد کا ملزمان طارق عرف پپو وغیر کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی جس پر گذشتہ روز ملزمان نے اپنے ساتھیوں حیدر‘ثقلین وغیرہ کے ہمراہ راستے میں ولید کو گولیاں مار کر زخمی کرکے فرار ہوگئے‘مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ولید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا‘پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔