ہزاروں روپے نقدی قیمتی موبائل اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لی
مریدکے (خصوصی رپورٹ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 10 نے دو ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ہزاروں روپے نقدی قیمتی موبائل اور ایک موٹر سائیکل برا?مد کر لی۔ موٹروے پولیس کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ راہگیر نے اطلاع دی کہ مسلح افراد سڑک پر لوگوں کو لوٹنے مصروف ہیں جس پر بیٹ 10کے ڈی ایس پی اسد عباس شاہ، ایڈمن ا?فیسر انسپکٹر الطاف عبداللہ نے اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر دیگر موٹر وے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈاکووں کا تعاقب کر کے گھیر لیااورانہیں قابو کر لیا ،ملزموں سے اسلحہ، لوٹی گئی نقدی، موبائل فونز اور ایک نئی موٹر سائیکل برا?مد کر لی گئی۔ دونوں ملزموں اور بر آمد شدہ سامان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔