پولیس کا کریک ڈائون،9جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

 ملزموں میں کاشف، نوید، فاروق، ندیم، ایوب، عرفان، زوہیب، طارق اور رحمت شامل 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کاشف، نوید، فاروق، ندیم، ایوب، عرفان، زوہیب، طارق اور رحمت شامل ہیں۔ ملزمان کو چوبرجی کوارٹرز کے گراؤنڈ سے جواء￿  کھیلتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی خطیر رقم اور موبائل فونز برآمد کر لیے۔ایس ایچ او لٹن روڈ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے