پولیس اہلکار ’’وارداتیا‘‘ نکلا ، رنگے ہاتھوں گرفتار

 ملزم نے اسلحہ کے زور پر ایک گھر میں واردات کی کوشش کی،بچوں کے شور مچانے پر اہلِ خانہ نے پکڑ لیا 
شناخت مرزا احمد بیگ کے نام سے ہوئی ،برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی 
لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار واردات کی کوشش کے دوران شہریوں کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑا گیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مرزا احمد بیگ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف شہری غلام محمد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہیملزم نے اسلحہ کے زور پر ایک گھر میں واردات کی کوشش کی۔ گھر میں موجود بچوں کے شور مچانے پر ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلِ خانہ نے پیچھا کر کے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیامزید برآں ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جس پر مزید تحقیقات جاری ہیں واقعے کے دوران ملزم کو موقعِ واردات سے پکڑے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جو واقعے کی تصدیق کرتی ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔