ڈولفن فورس نے دو ڈاکو رانیاں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیں

شناخت سمیرا اور عائمہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جو پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہیں
 خواتین مارکیٹس، دکانوں، مارٹس اور شاپنگ مالز میں گاہک کے روپ میں جاتی تھیں
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن فورس نے شالیمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی خواتین چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہیترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار خواتین مختلف مارکیٹس، دکانوں، مارٹس اور شاپنگ مالز میں گاہک کے روپ میں جاتی تھیں اور موقع ملتے ہی قیمتی اشیاء  اٹھا کر فرار ہو جاتی تھیں۔مقامی تاجروں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز میں خواتین کو چوری کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ ترجمان کے مطابق دونوں خواتین کو کراون شاپنگ مال سے چوری کی واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزماؤں کو حراست میں لے لیاگرفتار خواتین کی شناخت سمیرا اور عائمہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جو پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزماؤں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے ڈولفن ٹیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔