جوئے کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز ایکشن ہوگا:چو دھری اثر علی
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے جوا کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر جناز گاہ قرشی محلہ میں کارروائی کے دوران تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 6 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان گھر کے باہر بیٹھ کر جوا کھیل رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام چھ ملزمان پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں کو جوئے کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔