سی ای او ایجوکیشن نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا، 5 تحصیل شالیمار، 2 ماڈل ٹاون اور ایک تحصیل کینٹ کا سکول شامل ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے 8 آفٹر نون سکولوں میں پورا سٹاف غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سی ای او ایجوکیشن لاہور نے پورا سٹاف غیر حاضر ہونے پر انکوائری کیلئے طلب کرلیا،مذکورہ سکولوں میں 5 تحصیل شالیمار، 2 ماڈل ٹاون اور ایک تحصیل کینٹ کا سکول شامل ہے،سی ای او ایجوکیشن لاہور نے ہیڈز سمیت تمام سٹاف کو 24 گھنٹوں میں انکوائری کیلئے طلب کرلیا،انکوائری کے بعد متعلقہ سکول کو آئندہ چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔