انصاف آفٹر نون سکولز سسٹم میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں

 ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان میں بھی مبینہ گھپلے: اسمبلی میں جمع آڈٹ رپورٹ
لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف آفٹر نون سکولز سسٹم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کر ائی گئی آڈٹ رپورٹ 2021-22کی دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان میں 15.767ملین روپے کی مبینہ بے ضابطگی کی نشاندہی کی گئی ۔انصاف آفٹر نون سکول سسٹم کے تحت سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 15.676ملین روپے کی بغیر تصدیق کے ادائیگی کی،رقم کی ادائیگی کے لئے پالیسی کو نظر انداز کیا گیا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان نے 15.676ملین روپے اعزازیہ اور ذرائع آمد و رفت کی مد میں بغیر تصدیق کے خرچ کردئیے ،رقم کی ادائیگی کے لئے مروج طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے رقم کی ادائیگی مشکوک قرار دے دی۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کا رقم خرچ نہ کرنے کا جواب بھی مسترد کر دیا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے 15.676ملین روپے کے اخراجات کی تحقیقات کی ہدایات کردیں۔