آفٹر نون سکولوں کی تھرڈ پارٹی سے سروے کرانے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) انصاف آفٹر سکولوں کے لیے اہم فیصلہ ،پنجاب بھر میں قائم آفٹر نون سکولوں کی تھرڈ پارٹی سے سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔سکولوں میں فیک انرولمنٹ اور بوگس اساتذہ کی شکایات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 فیصد سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا۔ تھرڈ پارٹی سکولوں میں جا کر انرولمنٹ کو چیک کرے گی ،پندرہ دنوں میں سروے مکمل کیا جائے گا۔ناقص کارکردگی اور بوگس انرولمنٹ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ حکومت میں انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز کیا گیا تھا۔