26 نومبر احتجاج کیس:حاضر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری

اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں 26نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران حاضر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنمائوں  کیخلاف آزادی مارچ اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، مرتضی طوری اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔