200 سکولوں میں آفٹر نون کلاسیں شروع

لاہور(خصوصی رپورٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 200 سکولوں میں آفٹر نون کلاسز شروع کردیں ،منصوبے پر 5 سو ملین خرچ ہونگے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 2 سو سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ان سکولوں میں آفٹر نون کلاسز کا اجرا کیا جائے گا ۔پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 64 اور مجموعی طور پر 2 سو سکولوں میں کلاسز ہونگی۔ایلیمنٹری سکولوں میں کلاسز ہونگی۔منصوبہ یکم اپریل سے 30 جون 2027 تک کیلئے ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کردیا۔