لاہور( کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈی مونٹمورینسی کالج ا?ف ڈینٹسٹری لاہور کی وائٹ کوٹ تقریب 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد معین، پروفیسر محمد یوسف، سابق پرنسپل پروفیسر وحید الحمید، ڈاکٹر سعدیہ شکیل، یونیورسٹی ا?ف ہیلتھ سائنسز سے پروفیسر سارہ غفور، سابق پرنسپل پروفیسر نازیہ یزدانی، پرنسپل پروفیسر نبیلہ ریاض، ایم ایس ڈاکٹر فرح، پروفیسر محمد الیاس، پروفیسر ا?صف علی شاہ، پروفیسر شاہد علی، انور رشید، ڈاکٹر طاہر اور طلباو طالبات سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔