اوٹاوا(خصوصی رپورٹ)کینیڈا میں پاکستان کیہائی کمشنر محمد سلیم نے اوٹاوا میں رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا (آ رسی پی ایس سی ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی)اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی اواو) کریگ سیپیٹیلی سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد و صلاحیت سازی میں تعاون کے مواقع بارے تبادلہ خیال کیا جس میں زیادہ ترپوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن، ایکریڈیٹیشن اور طبی مخصوص شعبہ جات کی ماہرانہ تربیت پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا اور اس کے ہم مرتبہ ادارے، یعنی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے درمیان ممکنہ روابط اور تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔