لاہور(کرائم رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس سال اول کی طالبات کیلئے وائٹ کوٹ استقبالیہ کا انعقادکیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ استقبالیہ خطاب میں پرنسپل پروفیسر عبدالحمید نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا۔ خالد مسعود گوندل نے طالبات اور اْن کے والدین کو مبارک باد دی۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبیر نے بھی خطاب کیا ،ڈین بیسک سائنسز پروفیسر عالیہ زاہد نے فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس کلاس سے حلف لیا۔