لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین پنجاب ویڑن کے تحت کالج آف اوفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویڑن سائنسز میں 9 ستمبر 2025 کو شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں محکمہ جنگلات پنجاب کا بھی تعاون شامل تھا۔تقریب میں پرنسپل کالج آف اوفتھلمولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان، رجسٹرار کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، ڈین آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، ڈین آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف علی، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری، سی او او میو ہسپتال ڈاکٹر عبد المدبر، فیکلٹی ممبران، عملہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے مون سون کے موسم میں پودے لگائے اور پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ میں کمی، گرین ہا ئوس گیسوں کی کمی اور صحت مند فضا فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور یہ مہم انہی کوششوں کا حصہ ہے۔ ہر فرد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے شجرکاری میں حصہ لینا چاہیے