طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت، ریلی میں "پاک فوج زندہ باد" کے نعرے
لاہور (خصوصی رپورٹ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کاہنہ میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل رانا آصف ندیم، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل رانا آصف ندیم نے کہا دشمن نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی، مگر ہمارے شاہینوں نے بروقت اور دندان شکن جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے۔انہوں نے کہا پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے قوم سے اپنے خطاب میں واضح کیا ہے کہ افواجِ پاکستان قوم کے اعتماد پر پورا آتری ہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتی رہیں گی۔تقریب کے دیگر مقررین نے بھی پاک فوج کے جذبہ قربانی، پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوامی اعتماد کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر کالج کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر عملے نے پاک فوج سے یکجہتی کے لیے ایک ریلی بھی نکالی، جس میں "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ شرکا نے وطن سے محبت اور افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔