ٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اوورسیز پاکستانی خاتون سے سونے کی چین لی ، متعدد شہری سامان سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریاکے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اوورسیز پاکستانی خاتون سے سونے کی چین چھین کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا اطلاع ملنے پر فیکٹری ایریا پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے،متاثرہ خاتون کے خاوند وقاص محمود کی مدعیت میں 2 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان کو فوری ملزم ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگاشہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شیراکوٹ میں حماد سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,نصیر آباد میں دانش سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاون شپ میں رضوان سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں وسیم سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون,ستوکتلہ میں فاروق سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مانگا منڈی اور لیاقت آباد سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ اچھرہ اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔