ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر ایکشن ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ملکر کام کرنے کا عزم ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ اور ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے تقریب میں شرکت کی ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائیگا۔ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا عظیم اثاثہ ہیں۔ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گیاوورسیز پاکستانیز کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گیاوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر ایکشن ہوگاایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی کے ساتھ یہ مفاہمت نامہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوانصاف کی فراہمی میں مدد دیگامعاہدے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی محکمہ پولیس میں زیر التواء شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے۔ دونوں اداروں کی جانب سے فوکل پرسنز کی نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا ہے