سیالکوٹ(آئی این پی)سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی، دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے لاکھوں روپے برسا دئے۔سیالکوٹ کے گائوں بکھڑے والی کو اوورسیز پاکستانیوں کا گائوں کہا جاتا ہے، جہاں ایک دوسرے کی شادی میں دکھاوے کیلئے نوٹ برسانے کا رواج ہے۔اس بار بھی دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی، جس سے پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔اس شادی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹائی گئی۔