لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او برکی نیاحسن اقدام کیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانی ارم اشرف کی درخواست پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عرصہ 7سال قبل اوورسیز ارم اشرف نے نجی سوسائٹی میں ایک فلیٹ 5مرلہ اپنے بھائی اللہ دتہ کو رہنے کے لیے دیا تھااللہ دتہ اوورسیز شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت رکھتا اور شہری کو تنگ کرتا تھا،پولیس نے فریقین کو بلا کر موقف سنا اور قانونی کارروائی کے متعلق آگاہ کیا،ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق چند گھنٹوں میں اللہ دتہ نے اوورسیز پاکستانی کو اس کا 5 مرلہ کا فلیٹ واپس کر دیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی کینٹ کو اوورسیز پاکستانی کے پلاٹ کا معاملہ حل کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا تھااوورسیز پاکستانی ارم اشرف کو 1 کروڑ روپے مالیت کا 5 مرلے کا فلیٹ واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی،ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ ہے،ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے ایس ایچ او فیروز والا ولی حسن پاشا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔