پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اوورسیز فائونڈیشن سے کے پی کے مزدوروں کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا کہ صحت کارڈ کی سہولت کے سب سے زیادہ مستحق اوورسیز پاکستانی ہیں، اس سہولت کے تحت لیبر ویزے پر بیرون ملک مقیم پاکستانی علاج کروا کر میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت کو بھیجیں گے۔