گوالمنڈی: 75سالہ بزرگ شہری کے اغواء کا معمہ حل

شہری نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا، نیم بے ہوشی کی حالت میں نکل گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی کے علاقہ میں نجی ہسپتال سے 75سالہ بزرگ شہری کے اغواء کا معمہ حل ہوگیا ،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نیپولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 75سالہ بزرگ شہری برکت علی کوساہیوال سے بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد کے مطابق برکت علی کے بیٹے نے اپنے والد کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی درج کروایا تھابزرگ شہری نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال سے نکل گیابرکت علی کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیابرکت علی کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انویسٹی گیشن پولیس لاہور ہر وقت کوشاں ہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔