پتوکی: لڑکی کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل ، بھائی اور باپ ملوث

پتوکی(خصوصی رپورٹ)16 سالہ لڑکی کے اغواء  کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا،قاتل بھائی اور باپ نکلا،تھانہ صدر پولیس نے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا،ڈی ایس پی سرکل پروکی رانا سجاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کچھ عرصہ قبل لڑکی اریج غفار کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا گیا تھا ،مقتولہ کی والدہ نے تحریری درخواست دی کہ اسکی بیٹی کو اغواء  کیا گیا ہے،واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرکے تحقیقات کی جارہی تھیں،باپ بیٹے کا کردار مشکوک نظر آنے پر ملزموں کو حراست میں لیا گیا،3 روز بعد دوران تفتیش ملزموں نے اعتراف جرم کر لیا،ملزموں کی جائے وقوعہ کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔