سیکڑوں درخت جڑ وں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاںدور جا گریں، 800سے زائد پروازیں منسوخ
بیجنگ (آئی این پی )چین کے شمالی علاقوں میں شدید طوفان، ژالہ باری اور موسلا دھار بارشوں نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دئیے۔ منگولیا سے اٹھنے والے شدید سرد بگولے نے بیجنگ سمیت متعدد شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے تباہی مچا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ طوفان شدت کے لحاظ سے گزشتہ 75 برسوں میں اپریل کے مہینے کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آندھی نے سیکڑوں درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور کئی گاڑیاں الٹ گئیں یا دور جا گریں۔ جس سے سڑکوں پر خوف و ہراس پھیل گیا۔بیجنگ کے دو بڑے ہوائی اڈوں پر 800سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ درجنوں ہائی سپیڈ ریل سروسز اور سب وے لائنز بھی معطل ہو گئیں۔