درشن لال کے اغواء کا معمہ حل، مغوی تلاش کے بعد ورثا کے حوالے

درشن لال  لاہور آیا تھا دوران سیروتفریح چڑیا گھر سے راستہ بھٹک گیا تھا
 لاہور(کرائم رپورٹر) انوسٹیگیشن پولیس نے صوبہ سندھ سے سیر تفریح کے لیے آئے ہندو مذہب کے بزرگ شہری درشن لال کے اغواء￿  کا معمہ حل کر کے مغوی کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے صوبہ سندھ کے شہری کے اغواء￿  کا نوٹس لے کرایس پی سول لائن خالد سعید کو شہری کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، گزشتہ روز انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سول لائن شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ  کارروائی کرتے ہوئیصوبہ سندھ کے شہری درشن لال کو ننکانہ صاحب سیتلاش کر کے ورثاء￿  کے سپرد کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ درشن لال کے داماد نے اپنے سسر کے اغواء￿  کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کروایا تھادرشن لال اپنی فیملی کے ہمراہ سیروتفریح کے لئے سندھ سے لاہور آیا اور دوران سیروتفریح چڑیا گھر سے راستہ بھٹک گیا تھا،اس کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش  کیا گیا