اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض آج منایا جائے گا، زمین کی حفاظت سب کی یکساں ذمہ داری ہے، جس کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 22 اپریل کو ''ارتھ ڈے''منایا جاتا ہے تاکہ زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی آگاہی پیدا کی جا سکے۔ عواں سال یومِ ارض کا موضوع ''ری سٹورنگ ارتھ'' یا زمین کے قدرتی ماحول کی بازیابی ہے۔اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالہ سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے