جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںعالمی یوم سماعت ’’ورلڈ ہیئرنگ ڈے’’3مارچ پیرکو منایا جائے گااس دن دنیا بھر کے متعدد ممالک میں مختلف پروگرامز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد سماعت کی نگہداشت اور شور کے مسائل کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سماعت کی نگہداشت اور شور کے سماعت پر پڑنے والے مضر اثرات کے متعلق آگاہی کیلئے 2007ء میں پہلی بار اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت نے یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس دن کو سال کے تیسرے مہینے اور تیسری تاریخ سے موسوم کرنے کی دلچسپ وجہ یہ ہے کہ انگریزی میں ’’تین‘‘ کا ہندسہ کان کی شکل کا نظر آتا ہے۔