مختلف اجناس کے نئے بیجوں کی بھی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹ)ترجمان پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کہا ہے کہ صوبے کے کاشتکاروں کو معیاری اور تصدیق شدہ گندم کا بیج ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،مختلف اجناس کے نئے بیجوں کی بھی منظوری دی گئی ہے ،بیج کی قیمت مقرر کرتے وقت کاشتکاروں کے مفاد کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جاتا ہے تاکہ انہیں معیاری بیج مناسب نرخوں پر میسر آسکے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کی فراہمی میں کردار کومزید م ئوثربنایا جائے گا ،پنجاب حکومت کے ویڑن کے مطابق زرعی شعبے اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ معیاری بیج کا استعمال فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور بہتر زرعی نتائج کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔