اجناس بھر کر بوتلوں کو سمندر میں اس امید کے ساتھ پھینک دیا جاتا ہے وہ غزہ پہنچ جائیں گی
غزہ(آئی این پی)فلسطین میں اسرائیل کا پیدا کردہ بھوک کا بحران قحط کی صورت اختیار کر گیا ہے۔غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ دیگر مسلم ممالک کی طرح مصر کی عوام کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔غزہ سے موصول ہونے والے فاقہ کشی کے مناظر سے خوفزدہ مصریوں نے بوتلوں میں اناج، چاول سمیت دیگر خشک اشیا خرد و نوش بھرکر اس امید کے ساتھ سمندر میں بہانا شروع کر دیا ہے کہ یہ غزہ کے مظلومین تک پہنچ جائے گا۔