اسلام آباد (آئی این پی )ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ12.77فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.03 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، اکتوبر میں 6 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کییگئے جبکہ اکتوبرمیں چاول کی برآمدات سے36کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا۔