72ای چالان والی موٹر سائیکل پکڑ ی گئی ،ملزم گرفتار

غلط نمبر پلیٹس لگانے پر چالان اصل مالک کو جارہے تھے ،مقدمہ درج 
لاہور( کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس نے75چالان ای چالان والی موٹر سائیکل پکڑ لی ،ملزم نے ای چالان سے بچنے کے لیے اصل نمبر پلیٹ کی بجائے دوسرے موٹر سائیکل کا نمبر لگایا ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق شنگھائی برج پر پٹرولنگ آفیسر میاں غلام مرتضیٰ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو روکا،موٹرسائیکل نمبر اے پی ایل 2026کے ای چالان چیک کئے تو 72 چالان نکل آئے ،دوران جانچ پڑتال پتہ چلا کہ ملزم نے کسی دوسرے شہری کی موٹرسائیکل کی نمبرپلیٹس لگائی تھیں ،غلط نمبر پلیٹس لگانے پر تمام چالان اصل مالک کو جارہے تھے جن کی مالیت 01 لاکھ44 ہزار ہوگئی۔ جعلی نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش پر ملزم اور موٹر سائیکل کو تھانے میں بند کر دیا گیا۔سی ٹی او عبد الرحیم شیرازی نے کہا کہ گاڑی اورموٹرسائیکل کی شناخت چھپانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔