1لاکھ80ہزار600روپے کے 102 ای چالان واجب الادا تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے102 ای چالان والی موٹر سائیکل پکڑ لی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو مغل پورہ سرکل میں روکا گیا اور چالان ریکارڈ چیک کیا گیا،موٹر سائیکل کے ذمہ 1لاکھ80ہزار600روپے کے 102 ای چالان واجب الادا تھے،ای چالان جمع کروانے کے بعد ٹریفک افسران نے شہری کی موٹر سائیکل واپس کردی